امریکا میں طلبہ کیلئے بلٹ پروف جیکٹ تیار

June 20, 2022

امریکا کی ریاست ایری زونا میں طلبہ کے لیے خصوصی بلٹ پروف جیکٹ تیار کر لی گئی ہے۔

اسکول میں فائرنگ جیسے واقعات میں جانی نقصان سے بچاؤ کے لیے بلٹ پروف جیکٹ کو بچے اپنے بیگ میں رکھ سکتے ہیں۔

خاص طور پر ڈیزائن کی گئی جیکٹ پر مختلف ہتھیاروں کی آزمائش بھی کی گئی۔

رواں سال امریکا میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 229 افراد اپنی جان گنوا چکے ہیں جن میں اسکول جانے والے بچے بھی شامل ہیں۔