اب واٹس ایپ ’پروفائل پِکچر‘ مخصوص نمبرز سے چھپائی جاسکے گی؟

June 20, 2022

فائل فوٹو

دُنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپلیکیشن ’واٹس ایپ‘ نے بالآخر اپنے صارفین کی پرائیویسی کے تحفظ کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔

کمپنی نے صارفین کو مزید اختیارات دینے کے لیے کچھ تبدیلیاں کی ہیں۔

نئے فیچر اپ ڈیٹ کے تحت، واٹس ایپ صارفین اپنی پروفائل پِکچر اپنے مخصوص کانٹیکٹس سے چُھپا سکیں گے۔

جیسا کہ آپ نیچے اسکرین شاٹ میں دیکھ سکتے ہیں، صارفین کے پاس پروفائل پِکچر کے لیے پرائیویسی سیٹنگز کے تحت ’My contacts except‘ کا نیا آپشن موجود ہے۔

اس سے پہلے، ’Who can see my profile picture‘ سیٹنگز کے نیچے صرف تین آپشن تھے یعنی Everybody , My Contacts اور Nobody۔

اس فیچر کو ابتدائی طور پر صرف محدود صارفین کے لیے 2021 کے آغاز میں متعارف کرایا گیا تھا لیکن اب یہ ایپلی کیشن کے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے۔