ٹک ٹاک کی بانی کمپنی بائٹ ڈانس نے ’اسٹوڈیو 101‘ بند کردیا

June 20, 2022

ٹک ٹاک کی بانی کمپنی بائٹ ڈانس (ByteDance) نے مبینہ طور پر گیم ڈویلپمنٹ اسٹوڈیو ’اسٹوڈیو 101‘ بند کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بائٹ ڈانس ٹیکنالوجی کمپنی نے شنگھائی میں واقع ’اسٹوڈیو 101‘ کو تین سال بعد مختلف وجوہات کے باعث بند کرکے 100 سے زائد ملازمین کو ملازمت سے برطرف کردیا۔

ایک رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک کی بانی کمپنی بائٹ ڈانس نے خراب کارکردگی اور غیر منافع بخش ہونے کی بنیاد پر اپنے ایک مرکزی گیم ’اسٹوڈیو 101‘ کو بند کردیا۔

جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹوڈیو 101 کو بند کرنے کی اصل وجہ ٹک ٹاک ہے۔

رپورٹس کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک جلد گیمز کی مارکیٹ میں بھی قدم جمانے کے لیے تیار ہے۔ ٹک ٹاک نے پہلے ہی ویت نام میں گیمز کی ٹیسٹنگ کا عمل شروع کردیا ہے۔

واضح رہے کہ مختصر ویڈیوز بنانے، ایڈٹ اور شیئر کرنے والی ٹک ٹاک ایپلی کیشن گزشتہ دو برسوں کے دوران بائٹ ڈانس کی بہترین ایپلی کیشنز کی فہرست میں نمایاں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی۔

جبکہ مختلف ممالک کی جانب سے ٹک ٹاک کو پابندی کا سامنا کرنا پڑا تو متبادل کے طور پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام نے ریل نامی فیچر متعارف کردیا تھا۔