پی ٹی اے غیراخلاقی ویب سائٹس کوخود بلاک کرسکے گا

June 21, 2022

فائل فوٹو

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ڈی این ایس کا مرکزی نظام متعارف کرنے کی تصدیق کر دی۔

پی ٹی اے کا جاری کردہ اعلامیے میں کہنا ہے کہ ڈی این ایس نظام کے تحت ویب سائٹس ڈومین کی سطح پر بلاک ہوسکیں گی، غیراخلاقی ویب سائٹس انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرز کی سطح پر آٹومیٹک بلاک ہوسکیں گی۔

اعلامیہ کے مطابق پہلے ویب سائٹس کی لسٹ انٹرنیٹ فراہم کرنیوالی کمپنیوں کو بھجوائی جاتی تھی، نئے نظام میں سوشل میڈیا مانیٹرنگ کا کوئی میکنزم نہیں ہے۔

ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ نیا نظام غیر اخلاقی مواد کو بلاک کرنے کیلئے بنایا گیا ہے، نئے نظام سے شہریوں کی پرائیویسی پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

پی ٹی اے ترجمان نے بتایا کہ نئے نظام سے انٹرنیٹ کی رفتار پر بھی فرق نہیں پڑے گا، ویب سائٹس بلاک کے خودکار نظام سے وقت کی بچت ہوگی۔

ترجمان نے بتایا کہ اس سسٹم کےساتھ نگرانی کا کوئی طریقہ کار نہیں جس سے معلوم ہوسکےصارف کیا سرفنگ کر رہے ہیں۔

پی ٹی اے کا مزید کہنا ہے کہ اس سے انٹرنیٹ کے معیار،خدمات یا قیمت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔