جمشید دستی کی اپنی دُلہنیا کیساتھ تصویر وائرل

June 22, 2022

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

سابق رکن قومی اسمبلی اور عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی کی اپنی دُلہنیا کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

حال ہی میں اپنی دُلہنیا کو اپنے گھر مظفر گڑھ لانے والے جمشید دستی کی شادی کی تصویر سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے۔

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

وائرل تصویر میں جمشید دستی کو سادہ لباس میں دیکھا جاسکتا ہے جبکہ اُن کی دُلہنیا سُرخ رنگ خوبصورت روایتی لباس میں بےحد حسین لگ رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر جمشید دستی اور اُن کی اہلیہ کی تصویر کو خوب پسند کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ جمشید دستی کا نکاح گزشتہ برس جولائی میں ہوا تھا جبکہ رواں ماہ 19 جون کو وہ اپنی دُلہنیا کو رخصت کرکے اپنے گھر لائے۔

بارات میں جمشید دستی کے رشتہ داروں سے زیادہ ان کے قریبی دوستوں، پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں نے شرکت کی تھی۔

اس کے علاوہ جمشید دستی ستمبر یا اکتوبر میں دعوت ولیمہ کریں گے جس میں وہ دوستوں کو دال کھلائیں گے۔