رحمان کالج اف ڈینٹسٹری کے زیر اہتمام پہلی ریسرچ اینڈ انوویشن سمیٹ کا انعقاد

June 24, 2022

پشاور(نامہ نگارخصوصی) رحمان کالج اف ڈینٹسٹری کے زیر اہتمام پہلی ریسرچ اینڈ انوویشن سمیٹ کا انعقاد کیا گیا۔ سمیٹ کا مقصد ریسرچ کلچر کو فروغ دینا جبکہ نت نئے آئیڈیاز کو سامنے لانا تھا۔سمیٹ کے مہمان خصوصی اگریکلچر یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر جہاں بخت تھے۔ڈاکٹر جہاں بخت نے باقاعدہ طور پر پہلی ریسرچ اینڈ انوویشن سمیٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر طلباء طالبات کی جانب سے ریسرچرز کو ڈسپلے کی شکل میں پیش کیا گیا۔ رحمان میڈیکل انسٹیٹیوٹ کے چیئرمین ڈاکٹر محمد رحمان، سی ای او شفیق الرحمان، پرنسپل ار سی ڈی ڈاکٹر غلام رسول، وائس پرنسپل ڈاکٹر سمیع صالح خان سمیت فیکلٹی سٹاف نے بھی سمیٹ میں شرکت کی۔ پہلی ریسرچ اینڈ انوویشن سمیٹ میں پشاور کی اٹھ پبلک اینڈ پرائیویٹ ڈینٹل کالجز کے طلباء طالبات نے بھی شرکت کی۔ تقریب میں مختلف ڈینٹل کالجز کے طلباء طالبات نے اپنے تحقیقی مقالوں کو پیش کیا۔ سمیٹ میں شریک محقیقین نے تمام تحقیقی مقالوں کو خوب سراہا۔ اس موقع پر ڈاکٹر جہاں بخت کا کہنا تھاطلباء بغیر تحقیق کیے علم میں اضافہ نہیں کرسکتے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ اگر تحقیق سے معاشرے میں تبدیلی نہ اسکے تو اس تحقیق کا کوئی فائدہ نہیں۔اس موقع پر پرنسپل رحمان کالج اف ڈینٹسٹری ڈاکٹر غلام رسول کا کہنا تھا کہ ہمیں ریسرچ کلچر کو پروموٹ کرنا ہوگا۔ انکا کہنا تھا کہ رحمان کالج اف ڈینٹسٹری نے ہمیشہ ریسرچ کلچر کو پروموٹ کیا جس کہ حالیہ مثال بیچلر اف ڈینٹل سرجری کے نتائج میں سب کے سامنے ہے۔ انکا کہنا تھا کہ بی ڈی ایس کے سالانہ امتحانات میں رحمان کالج اف ڈینٹسٹری کے طلباء طالبات نے ٹاپ ٹین میں انیس پوزیشنز اپنے نام کیں۔ تقریب کے اخر میں چیئرمین ار ایم ائی ڈاکٹر محمد رحمان نے سالانہ امتحانات میں پوزیشنز حاحل کرنے والے طلباء و طالبات کو شیلڈز، ایوارڈز اور سرٹیفیکٹس تقسیم کیے گئے