سوات یونیورسٹی اور دیگر مقامات پر عطیات خون کیمپوں کا انعقاد

June 24, 2022

پشاور(جنگ نیوز)فرنٹیئرفاؤنڈیشن ہیماٹالوجی سروسز کے زیراہتمام تھیلی سیمیا، ہیموفیلیا ودیگر امراض خون میں مبتلا بچوں اور مریضوں کو خون و اجزائے خون کی فراہمی کیلئے سوات یونیورسٹی ،عثمان آباد مدرسہ مینگورہ، چنار مارکیٹ صدر، چارباغ، چپل کارخانہ مینگورہ اور خوازہ خیلہ میں بلڈکیمپ لگائے گئے، فرنٹیئر فاؤنڈیشن کی ٹیم جس میں پی آر او اعجاز عالم،امجد اقبال ،میڈیکل ٹیکنیشن ذیشان عزیز اور معاون سلیمان خان شامل تھے کو ڈاکٹر بلال، جان عالم، مفتی عدنان، ناصر خان اور علاقہ کے معززین کا تعاون حاصل رہا،دریں اثناءچیئرمین فرنٹیئرفاؤنڈیشن صاحبزادہ محمد حلیم نے خون عطیہ کرنے والے طلباءاور دیگر افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان بلڈ ڈونرز کی وجہ سے امراض خون میں مبتلا بچوں کی زندگی کا چراغ روشن ہے ، خون کے عطیات دینے میں عوام بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ ان بچوں کی ضروریات کو پورا کیا جاسکے۔