پیپلز ٹریڈ رزایسوسی ایشن کے وفد کی نگہت اورکزئی کیساتھ ملاقات

June 24, 2022

پشاور(سٹاف رپورٹر)پیپلز ٹریڈرز ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات شاہد خان کی قیادت میں تاجروں کے وفد نےپیپلز پارٹی کی رکن خیبر پختونخوا اسمبلی نگہت یاسمین اورکزئی کیساتھ ملاقات کی ہے ،وفد میں صوبائی صدر مرکزی تنظیم تاجران ملک مہر الہی، پشاور چیمبر کے صدر ملک خالد فاروق، سینئر نائب صدر حاجی وحید، صرافہ جیولیرز ایسوسی ایشن اندر شہر کے صدر حاجی شیر فرزند، ترجمان مرکزی تنظیم تاجران شہزاد احمد صدیقی، میڈیسن مارکیٹ ڈبگری سے معرفت شاہ شامل تھے ، تاجروں نے نگہت اورکزئی کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے وزیر اوقاف اور سیکرٹری اوقاف کیساتھ رابطہ کرکے انہیں تاجروں کے مسائل سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔