میامی میں لینڈنگ کے دوران طیارے میں آگ لگ گئی

June 25, 2022

واشنگٹن (نیوزڈیسک) امریکا میں لینڈنگ کے دوران طیارے میں آگ لگ گئی،جس کے باعث 3مسافرزخمی ہوگئے۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکا کے میامی ائیرپورٹ پرلینڈنگ کے دوران ایک طیارے میں آگ لگ گئی ، تاہم کپتان نے طیارے کو بحفاظت اتار لیا۔ واقعے میں زخمی افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔