رواں سال 2 لاکھ 47ہزار خراب شدہ میٹرز تبدیل کئے، میپکو

June 25, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکونے رواں مالی سال خراب ہونے اور جلنے والے2لاکھ 47ہزار 485میٹرز تبدیل کئے ہیں ان میں 2لاکھ 37ہزار 384سنگل فیز، 9ہزار940تھری فیز اور 161ایم ڈی آئی میٹرز شامل ہیں۔ڈائریکٹرکمرشل میپکو اسد حماد کے مطابق جولائی 2021ء سے مئی2022ء کے دوران میپکو ملتان سرکل میں 36637،ڈی جی خان سرکل میں 18636، وہاڑی سرکل میں 25299، بہاولپور سرکل میں 26798، ساہیوال سرکل میں 31692، رحیم یار خان سرکل میں 30065، مظفرگڑھ سرکل میں 35847، بہاولنگر سرکل میں 17668اور خانیوال سرکل میں 24843 خراب اور جلنے والے میٹرز تبدیل کئے گئے ہیں۔