نشتر :ایم فل اناٹومی،ریڈیالوجی ڈپلومہ کی سنڈیکیٹ سے منظوری لینے پر اتفاق

June 25, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی زیر صدارت اکیڈمک کونسل کا اجلاس ہوا، مختلف تعلیمی، تدریسی اور انتظامی امور بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں رجسٹرار نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد عثمان، ایڈیشنل رجسٹرار ڈاکٹر فواد خاکوانی، نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے تمام شعبوں کے سربراہان سمیت اکیڈمک کونسل کے دیگر ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں اکیڈمک کونسل کی گزشتہ میٹنگ کے منٹس کی منظوری سمیت مختلف تعلیمی، تدریسی، تحقیقی اور انتظامی امورکو زیر بحث لایا گیا۔ یونیورسٹی میں نئے پوسٹ گریجوایٹ کورسز کے اجراء اور فیکلٹی کی کمی جیسے اہم موضوعات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ممبران نے ایم فل اناٹومی اور ریڈیالوجی میں ڈپلومہ کے آغاز اور اسے منظوری کے اگلے سنڈیکیٹ اجلاس میں پیش کرنے پر اتفاق کیا۔ وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے یونیورسٹی کو درپیش چیلنجوں کو ہائر اتھارٹیز اور سنڈیکیٹ کے اجلاس میں بھرپور انداز میں پیش کرنے کرنے کی یقین دھانی کرائی اور یونیورسٹی کی ترقی کے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔