محرم الحرام سے متعلق انجمن تحفظ عزا داری اجلاس

June 25, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) اجلاس محرم الحرام زیر صدارت سید اصغر عباس نقوی مرکزی انجمن تحفظ عزا داری جنوبی پنجاب ہوا، جس میں لائسنسداران متولیان امام بارگاہ، بانیان مجالس نے شرکت کی۔حدیث کساء اور مختصر مجلس یوم شہادت سرکار امام رضا علیہ السلام منعقد ہوئی۔ موجودہ حالات اور مسائل پر روشنی ڈالی گئی۔لائسنسداران نے اپنے اپنے جلوس روٹس پر مسائل سے آگاہ کیا۔