فارن فنڈنگ کیس عمران خان کے لئے خطرے کی گھنٹی بن گیا، رحمت وردگ

June 25, 2022

پشاور(نمائندہ خصوصی) مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں تحریک استقلال کے سربراہ رحمت خان وردگ پاکستان مسلم لیگ (ن) سینئر رہنما و سابق گورنر انجینئر اقبال ظفر جھگڑا ، وفاقی وزیر و صوبائی جنرل سیکرٹری مرتضیٰ جاوید عباسی ، مسلم لیگ کی پراونشل و سنٹرل کمیٹی کے ارکان راشد محمود خان بابوزئی، ملک ندیم خان ، رحمت خان خٹک ، پیپلز پارٹی کے صوبائی پارلیمانی لیڈر شیر اعظم خان وزیر ، پشاور کے ڈویژن صدر و سابق صوبائی وزیر لیاقت شباب اور صوبائی سیکرٹری مالیات سرتاج خان دوران پور نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس عمران خان کے لئے خطرے کی گھنٹی بن چکا ہے فارن فنڈنگ کیس میں چوری رنگے ہاتھوں پکڑی جانے پر عمران نیازی کی طرف سے سزا سے بچنے کے لئے تاخیری حربے استعمال کئے گئے اور آٹھ سال تک فارن فنڈنگ کیس کو التواء میں رکھا گیا فارن فنڈنگ کیس کی سماعت مکمل ہونے کے بعد نااہلی کے خطرے کی وجہ سے عمران نیازی پر الیکشن کمیشن پر دبائو ڈالنے کے لئے الیکشن کمیشن پر الزامات لگانا شروع کر دیئے گئے ہیں مسلم لیگ کے رہنمائوں نے کہا کہ عمران نیازی کو اندازہ ہو چکاہے کہ پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات پر پی ٹی آئی کی شکست ہو رہی ہے انتخابات سے قبل ہی الیکشن کمیشن پر الزام تراشی شروع کر دی گئی ہے ۔