نیوٹریشن انٹرنیشنل کامحکمہ صحت کے ساتھ کوآرڈی نیشن اور مشاورتی اجلاس

June 25, 2022

پشاور (خصوصی نامہ نگار) نیوٹریشن انٹرنیشنل نے قبائلی اضلاع اور محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے ساتھ محکمہ صحت ،ضم اضلاع کے سرکاری حکام اور ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ کے حکام کے ساتھ کوآرڈی نیشن اور مشاورتی اجلاس کا انعقاد کیا۔۔فاؤنڈیشن نیوٹریشن انٹرنیشنل ’’پاکستان میں ماں کی خون کی کمی کے مسائل کو حل کرنے کے لئے آئرن فولک ایسڈ سپلیمنٹیشن‘‘ پراجیکٹ پر عمل درآمد کر رہی ہے تاکہ کورونا وباء کے دوران بنیادی صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کی حمایت اور اسے برقرار رکھا جا سکے۔ نیوٹریشن انٹرنیشنل نے صوبے کے ضم اضلاع میں محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کیا۔جس میں 97 ہزار حاملہ خواتین کے لئے آئرن فولک ایسڈ کا سپلمنٹ، 12 ہزار 300خواتین کے لئے محفوظ ڈیلیوری کٹس اور دیگرشامل ہیں۔، ذاتی تحفظ کے آلات، 2400 زچگی خون کی کمی کے پوسٹرز، لیڈی ہیلتھ ورکرز کے لئے 900 ہیلتھ دستک شامل ہیں۔ صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والے اور فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز انفیکشن کی روک تھام اور کنٹرول اور باہمی مشاورت کی مہارتوں کے سلسلے میں بھی تعاون کیا ۔