ٹک ٹاک ’وائرل ہٹس ویڈیوز‘ کا پہلا البم ریلیز کرے گا

June 25, 2022

فائل فوٹو

دنیا کے سب سے بڑے ویڈیو پلیٹ فارمز میں سے ایک ٹک ٹاک نے وائرل ہِٹس کا اپنا پہلا البم جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، ٹک ٹاک پلیٹ فارم کے ترجمان نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ ’ٹک ٹاک پر وائرل ہونے والے ہٹس میوزک کا ایک البم تیار کیا گیا ہے جسے روایتی طرز یعنیسی ڈی کی صورت میں ریلیز کیا جائے گا۔

Warner Classics کے ساتھ اشتراک کرتے ہوئے ٹک ٹاک نے پہلی بار روایتی میوزک مارکیٹ میں قدم رکھا ہے اور وہ ٹک ٹاک کے 18 وائرل ہٹس گانوں کو اسٹریمنگ پلیٹ فارمز کے ساتھ ساتھ ریکارڈ اسٹورز پر بھی جاری کرے گا۔

18 وائرل ہِٹس گانوں کے 30 سیکنڈ کلپس گزشتہ روز ٹک ٹاک پر استعمال کے لیے دستیاب تھے۔

البم کو 8 جولائی کو پورے اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر ریلیز کیا جائے گا جبکہ مکمل البم ’ٹک ٹاک کلاسکس: میمز اور وائرل ہٹس‘ کے ساتھ، اگست میں اسٹریمرز اور اسٹورز پر ریلیز ہوں گے۔