عاطف اسلم کی سُپر ہٹ گانے کیساتھ بھارت میں واپسی

June 25, 2022

فائل فوٹو

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کی اپنے نئے سُپر ہٹ گانے ’رنگریزہ‘ کے ساتھ بھارتی میوزک انڈسٹری میں واپسی ہوگئی ہے۔

پاک بھارت کشیدگی کے باعث بھارت کی حکومت نے پاکستانی فنکاروں پر پابندی عائد کی ہوئی ہے لیکن عاطف اسلم، راحت فتح علی خان سمیت پاکستانی گلوکاروں کے چرچے آج بھی بھارت میں ہوتے نظر آرہے ہیں۔

اب عاطف اسلم نےبھارتی پنجابی فلم کے لیے اپنا نیا گانا ریکارڈ کروایا ہے جس کا عنوان ’رنگریزہ‘ ہے جبکہ گانا پنجابی زبان میں گایا گیا ہے۔

یہ گانا گزشتہ روز ریلیز کیا گیا جس کے بعد بھارت میں موجود عاطف اسلم کے مداح خوشی سے نہال ہوگئے کیونکہ مداح بھارتی حکومت کی پابندی کے بعد سے کافی مایوس تھے۔

جمعہ کو جیسے ہی گانا ’رنگریزہ‘ ریلیز ہوا تو ہیش ٹیگ ’عاطف اسلم‘ ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرنے لگا اور اس وقت بھی ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ ’RangReza By Atif Aslam‘ ٹرینڈ کررہا ہے۔

اس ٹریک کے بول ببو نے لکھے ہیں جبکہ موسیقی سنیپر نے دی ہے۔

گانے کو اب تک 2 ملین سے زائد مداح سُن چکے ہیں جبکہ سوشل میڈیا پر پاک بھارت مداحوں کی جانب سے عاطف اسلم کے گانے کی خوب تعریف کی جارہی ہے۔

عاطف اسلم کے نئے گانے پر پاک بھارت مداحوں کا ردّعمل: