ن لیگ کی قیادت میں معاشی بہتری کا دور شروع ہوگیا، ملک نور اعوان

June 25, 2022

ملک نور اعوان کا کہنا تھا کہ ملک کی حقیقی ترقی کے لیے ضروری ہے نواز شریف کو پاکستان آنے کی اجازت دی جائے۔

مسلم لیگ (ن) کی قیادت میں اتحادی حکومت کے قیام کے بعد پاکستان میں معاشی بہتری کا دور شروع ہوگیا ہے۔

یہ بات مسلم لیگ (ن) جاپان کے صدر ملک نور اعوان نے پارٹی کی مجلس عاملہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت ملک کی معیشت کو منصوبہ بندی کے تحت تباہ کرکے گئی تھی تاکہ نئی حکومت معیشت سنبھال نہ سکے لیکن وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی ٹیم نے دن رات محنت کرکے ڈوبتی معیشت کو سنبھالا اور ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچالیا۔

ملک نور اعوان کا کہنا تھا کہ ملک کی حقیقی ترقی کے لیے اب بھی ضروری ہے کہ میاں نواز شریف اور اسحق ڈار کو پاکستان آنے کی اجازت دی جائے۔

اس موقع پر مسلم لیگ (ن) جاپان کے سینئر نائب صدر ملک یونس نے کہا کہ تحریک انصاف کی غلط پالیسیوں کے سبب پاکستان کے عوام غربت کی چکی میں پس رہے ہیں۔

تقریب کے آخر میں مسلم لیگ (ن) جاپان کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری چوہدری انصر کے بھائی کی وفات پر فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔