چوہدری حنیف کی اہلیہ کا انتقال، مقامی قبرستان میں تدفین

June 26, 2022

گلاسگو (نمائندہ جنگ) اسکاٹ لینڈ کی ممتاز سماجی و کاروباری شخصیت چوہدری حنیف آف ہاتھ ویل کی اہلیہ قضائے الٰہی سے وفات پا گئی ہیں۔ ان کو گزشتہ روز ہملٹن کے قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ہے۔ ان کی نماز جنازہ مڈر ویل کی مسجد میں ادا کی گئی جس میں سیکڑوں کی تعداد میں لوگ شریک ہوئے ۔شرکا میں سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، لیبر پارٹی اسکاٹ لینڈ کے سربراہ انس سرور اور دیگر بے شمار ممتاز شخصیات شامل تھیں۔ مرحومہ ڈاکٹر شہباز حنیف، ڈاکٹر شہباز حنیف اور سالیسٹر جواد حنیف کی والدہ تھیں۔ اسکاٹ لینڈ کی ممتاز شخصیات نے مرحومہ کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی ہے اور ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعائیں کی ہیں۔