یوکرینی ڈرائیورز کو یورپی یونین آنے کی عارضی اجازت

June 26, 2022

برسلز( حافظ اُنیب راشد ) خوراک کی فراہمی جاری رکھنے کیلئے یورپین یونین نے یوکرین کے ڈرائیونگ لائسنس کے یورپین یونین میں استعمال کی عارضی اجازت دیدی ہے۔یورپین کمیشن کے مطابق اس وقت یوکرین سے بحری راستوں سے گندم سمیت دیگر خوراک کی فراہمی ممکن نہیں۔ یہ سہولت صرف یوکرین سے ٹرکوں اور تھوڑی سی ریلوے لائن کے ذریعے ممکن ہے۔ اس کیلئے چند مخصوص کمپنیوں کو ہی یورپ میں آنے کی اجازت تھی اب جبکہ جنگ زدہ ملک سے زیادہ ٹرکوں اور ان کے چلانے والے یوکرین کے ڈرائیورز کی ضرورت ہے تو اس لیے فیصلہ کیا گیا ہے کہ یوکرین کے ڈرائیور اپنے ہی ڈرائیونگ لائسنس کا استعمال کرتے ہوئے یورپین یونین میں آجا سکیں گے۔