رضا علی عابدی کی اہلیہ کا انتقال

June 26, 2022

لندن (جنگ نیوز) سینئرصحافی، براڈکاسٹر اور کالم نگار رضا علی عابدی کی اہلیہ ماہ طلعت لندن میں انتقال کر گئیں۔ ماہ طلعت کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں اور تقریباً دو ماہ قبل انہیں کینسر کا مرض لاحق ہوا تھا۔ مرحومہ کی نماز جنازہ جمعہ کے روز ادارہ جعفریہ ٹوئنگ میں ادا کی گئی اور تدفین مقامی قبرستان میں عمل میں آئی۔اردو مرکز لندن کے صدر ڈاکٹر جاویدشیخ اور دیگر نے رضا علی عابدی سے ان کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کیلئے مغفرت کی دعا کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مرحومہ انتہائی ملنسار اور مہربان خاتون تھیں۔