ہاکس بے، نوجوان کی لاش نکال لی گئی

June 26, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ہاکس بے سینڈز پٹ پر گزشتہ روز سمندر میں ڈوبنے والے نوجوان کی لاش نکال لی گئی۔ڈوبنے کے باعث جاں بحق ہونے والے 17 سالہ نوجوان عزیز ولد آفتاب کی لاش کو ایدھی بحری خدمات ٹیم نے ہفتہ کو سمندر سے نکال کر سول اسپتال منتقل کیا جہاں سے متوفی کی لاش ورثاء اپنے ہمراہ لے گئے۔