بلال چورنگی، اے این ایف کی کارروائی، ملزم گرفتار، 28 کلو چرس برآمد

June 26, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) اے این ایف نے 28 کلو سے زائد چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس انٹیلیجنس اور اے این ایف کراچی نے مشترکہ کارروائی کے دوران بلال چورنگی کے قریب رکشے سے 28 کلو 800 گرام چرس برآمد کر کے ملزم عبدالرزاق کو گرفتار کر لیا،ترجمان اے این ایف کے مطابق ملزم برآمدشدہ منشیات مقامی منشیات فروشوں کو سپلائی کرنا چاہتا تھا۔ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔