عمارت سے گر کر نوجوان کے جاں بحق ہونے کی تحقیقات کرائی جائے، ورثاء کا احتجاج

June 26, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گزشتہ روز سول لائن میں عمارت سے گر کر نوجوان کے پراسرار طور پر جاں بحق ہونے کے واقعہ کے خلا ف نوجوان کے ورثاء نے جناح اسپتال میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سول لائن کے علاقے میں عمارت سے گر کرنجی بینک کا ملازم جاں بحق ہوگیا تھا جسکی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ جناح اسپتال میں اہلخانہ نے اس پر احتجاج کیا اور کہا کہ گزشتہ روز شام 7 بجے وہ گر کر جاں بحق ہوا اور اہلخانہ کو رات تین بجے نوجوان کی ہلاکت کی اطلاع دی گئی، اہلخانہ نے انتظامیہ اور اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کرائی جائیں کیونکہ واقعہ پراسرار ہے ۔