اصغر علی شاہ کے انتقال پر جاوید کیانی و دیگر کی تعزیت

June 26, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان شوٹنگ بال کے نامور کھلاڑی سید اصغر علی شاہ کے انتقال پر کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے صدر جاوید اختر کیانی، سیکریٹری محمد اجمل،سندھ شوٹنگ بال کے صدر سردار خان محمد ڈاہری، سیکریٹری ڈاکٹر قیصر جتوئی،پاکستان شوٹنگ بال فیڈریشن کے صدر آغا سہیل پٹھان،سیکریٹری سید مدد علی شاہ اور شوٹنگ بال کے کھلاڑیوں،شاہجہان خان اور دیگر نے اظہار تعزیت کیا ہے۔