اینٹوں کے بھٹے کیلئے ماحولیاتی این او سی کی شرط لازمی قرار

June 26, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حکومت نے صوبے میں قائم اِینٹَوں کے بھٹے کا سروے کرانے کا فیصلہ کیا ہے،ان کے لئے ماحولیاتی این او سی کو لازمی قرار دے دیا ہے. وزیر ماحولیات سندھ اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ سندھ میں قائم اِینٹَوں کے بَٹھَوں کا سروے کا فیصلہ اور ماحولیاتی این او سی کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے، محکمہ ماحولیات کے افسران کو ہدایت جاری کردی گئی ہیں کہ وہ حیدرآباد،سکھر،نوابشاہ،میرپور خاص،لاڑکانہ میں قائم اینٹوں کےبٹھوں کا سروے کرکے رپورٹ دیں۔