وزیراعظم کی یوٹیلیٹی اسٹورز کے باہر سائبان لگانے، واٹر کولر رکھنے کی ہدایت

June 26, 2022

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) وزیر اعظم شہباز شریف نے یوٹیلیٹی سٹورز کے باہر فوری سائبان اور واٹر کولر لگانے کی ہدایت کر دی۔وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق اسٹریٹجک ریفارمز کے سربراہ سلمان صوفی نے کہا کہ یہ قدم یوٹیلیٹی اسٹورز کے باہر لائنوں میں کھڑے لوگوں کی سہولت کے لیے اٹھایا گیا ہے۔