پاکستانی سوئمر فیضان ہنگری میں لاپتہ

June 26, 2022

بڈاپسٹ (جنگ نیوز ) ہنگری کی پولیس نے عالمی سوئمنگ چیمپئن شپ کیلئے آنے والے پاکستانی سوئمر فیضان اکبر کے لاپتہ ہونے کی تصدیق کردی ۔ ویب سائٹ پر جاری تفصیلات کے مطابق بائیس سالہ فیضان اکبر کا تعلق راولپنڈی سے ہے اور وہ سیلف فنانس کے بنیاد پر ورلڈ چیمپئن شپ میں شریک 4 رکنی پاکستانی ٹیم کا حصہ تھے۔ پاکستانی کھلاڑی کا نام لاپتہ افراد کی فہرست میں درج ہے۔