کورونا میں پھر تیزی، شرح تین فیصد سے تجاوز، ایک مریض جاں بحق

June 26, 2022

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)کورونا وائرس ایک بار پھر سر اٹھانے لگا، شرح تین فیصد سے تجاوز کر گئی۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ایک مریض جاں بحق ہوا۔ قومی ادارہ برائے صحت(این آئی ایچ)کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13ہزار644کورونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے 435افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 3.19 فیصد رہی اور وائرس سے متاثرہ ایک مریض جاں بحق ہوا جبکہ قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق 85 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔