اداکارائیں ہمیشہ 16 سال کی رہنا چاہتی ہیں، فلم اسٹار مدیحہ شاہ کی ”ایک دِن جیو کے ساتھ“ میں گفتگو

June 26, 2022

کراچی (جنگ نیوز)پاکستان فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ مدیحہ شاہ نے کہا ہے کہ پاکستانی اداکارائیں ہمیشہ 16سال کی رہنا چاہتی ہیں۔

اداکارہ ریما کے ساتھ میری کوئی لڑائی نہیں۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ”جیونیوز“ کے پروگرام ”ایک دِن جیو کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

میزبان سہیل وڑائچ کے مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے مدیحہ شاہ کا مزید کہنا تھا کہ میں جھگڑالو نہیں ہوں لیکن اُصول پسند ضرور ہوں۔ اپنے کام پر خود ہی تنقید کرتی تھی۔ میں نے اب اپنا کام محدود کردیا ہے، بہت منتخب فلمیں سائن کرتی ہوں۔ عید کے بعد میری نئی فلم آرہی ہے۔ بیٹی کی پیدائش زندگی کا خوشگوار دِن تھا۔

فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ کا تفصیلی انٹرویو اتوار کی شام 7 بجکر 5م نٹ پر نشر ہوگا۔ دلچسپ سوال و جواب بھی پروگرام کا حصہ ہیں۔