یقین ہے بلدیاتی انتخابات میں باشعور عوام بینظیر ترقی کے تسلسل کو ووٹ دینگے، بلاول بھٹو

June 26, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں سندھ کی باشعور عوام صوبے میں جاری بینظیر ترقی کے تسلسل کو ووٹ دیں گے۔ میڈیا سیل بلاول ہاوَس سے جاری بیان میں پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل اور پائیدار ترقی کے لیے اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل کرنا پاکستان پیپلز پارٹی کا منشور ہے ، میرے امیدوار وہی ہیں، جن کا نشان تیر ہے۔ سکھر، لاڑکانہ، خیرپور، شکارپور، جیکب آباد، گھوٹکی، قمبر - شہداد کوٹ، کشمور- کندھ کوٹ، شہید بینظیر آباد، نوشہرو فیروز، سانگھڑ، میرپورخاص، عمرکوٹ اور تھرپارکر کے عوام کل ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں تیر پر مہر لگا کر میرے ہاتھ مضبوط کریں اور سازشی و شیطانی ٹولوں کی ضمانتیں ضبط کرادیں۔