نشتر یونیورسٹی وفد کی صوبائی وزیر صحت سے ملاقات، مسائل پر گفتگو

June 26, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) نشتر سنڈیکیٹ کے ممبران نے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد کی قیادت میں گزشتہ روز صوبائی وزیر صحت خواجہ سلیمان رفیق سے لاہور میں ملاقات کی،درپیش چیلنجوں بارے صوبائی وزیر صحت کو بریفننگ دی۔ بریفننگ میں وائس چانسلر نے فیکلٹی اور نرسنگ سٹاف کی کمی کا ذکر کرتے ہوئے اس کے فوری حل کی درخواست کی۔ دوران ملاقات نشتر ٹو اور نشتر تھری کے منصوبوں سے متعلق وزیر صحت بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ملاقات میں رجسٹرار نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد عثمان، ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر محمد نبیل سلیم، پروفیسر ڈاکٹر محمد عباس نقوی، پروفیسر ڈاکٹر اعظم خان، ڈین اف نرسنگ میڈم طاہرہ پروین، ایڈیشنل رجسٹرار نشتر میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر فواد خاکوانی اور اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عامر عاشق شامل تھے۔