پبلک ہیلتھ انجینئرنگ افسر مظفر گڑھ کیخلاف انکوائری کے احکامات جاری

June 26, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر)سیکرٹری ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ جنوبی پنجاب جاوید اختر محمود نے ایگزیکٹو انجینئرنگ مظفر گڑھ پی ایچ اے امجد سلیم کی انکوائری کے احکامات جاری کر دیئے۔ امجد سلیم پر نان شیڈول ایٹم کی منظوری، کنٹرکٹ معاہدہ کی خلاف ورزی، بوگس ادائیگیاں، اختیارات کا ناجائز استعمال،بڈز پر سائن میں غفلت اور ٹینڈرز قوائد و ضوابط کی خلاف ورزیوں کے الزامات ہیں۔ڈی جی بی ڈی اے جام بقا انکوائری آفیسر مقرر کر دیا گیا ساٹھ دن میں رپورٹ جمع کرانے کی ہدایات جاری کر دی گئیں ایگزیکٹو انجینئر پی ایچ ای امجد علی کو ڈیپارٹمنٹل نمائندہ مقررکر دیا گیا۔امجد سلیم کو 7دن میں جواب جمع کرانے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔