ڈینگی لاروا ملنے پر 2مشہور ریسٹورنٹ سربمہر

June 26, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ صحت کی ٹیموں نے انسداد ڈینگی کریک ڈاؤن کرتے ہوئے لاروا ملنے پر 2 مشہور ریسٹورنٹ سربمہر کردیے۔ترجمن کمشنر کیمطابق محکمہ صحت کی ٹائر شاپس، پلازوں کی چھتوں، کباڑ خانوں کی انسپکشن کی گئ اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مختلف فوڈ چینز کو 5 نوٹسز جاری کئے گئے۔حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈویژن بھر میں انسداد ڈینگی کارروائیاں جاری ہیں۔سرکاری عمارات کی صفائ، سپرے، بڑے پیمانے پر لاروا سرویلنس کی جائے گی۔