نشتر ہسپتال،ہاؤس جاب کیلئے انٹرویو

June 26, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) نشتر ہسپتال میں ایڈیشنل ہاؤس جاب کے انٹرویوز کا انعقاد گزشتہ روز پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی چیئر پرسن شعبہ امراض نسواں نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی سربراہی میں ہوا۔ سلیکشن کمیٹی میں پروفیسر ڈاکٹر مسعود الرؤف ہراج، پروفیسر ڈاکٹر شاہد ارشاد راؤ سمیت دیگر فیکلٹی ممبران بھی شامل تھے۔