کافور ڈھیری میں مشتبہ کانگو وائرس سے جاں بحق مریض کے گھرکا دورہ

June 26, 2022

پشاور (خصوصی نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف محمد عمران خان کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ کی ٹیم نے کافور ڈھیری میں مشتبہ کانگو وائرس سے جاں بحق ہونے والے مریض کے گھر دورہ کیا اورمرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ ٹیم میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد ادریس، پبلک ہیلتھ کوآرڈی نیٹر ڈاکٹر محمد الطاف، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر کامران، مستقیم آفریدی اور محکمہ صحت کے اہلکار شامل تھے۔ ٹیم نے کانگو وائرس سے بچائو بارے آگاہی بھی دی۔ بعد ازاں ٹیم نے کافور ڈھیری مویشی منڈی کا دورہ کیا اور مویشیوں پر سپرے کروایا۔ادھر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر میر کریم نے دیہی مرکز صحت پٹوار بالا نے کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے خصوصی ٹیم تعینات کر دی ہے جو دن رات ڈیوٹی دے رہی ہے۔