سندھ بلدیاتی انتخابات، الیکشن کمیشن کے دفاتر میں مانیٹرنگ سیل قائم

June 26, 2022

—فائل فوٹو

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلےمیں 14 اضلاع میں میدان سج گیا، جس میں 21 ہزار سے زائد امیدوار شریک ہیں۔

صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سندھ کے پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کی نگرانی کر رہے ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ترجمان کے مطابق اسلام آباد میں مرکزی اور الیکشن کمشنر سندھ کے دفتر کراچی میں صوبائی مانیٹرنگ سیل قائم کر دیا گیا ہے۔

ادھر مختلف پولنگ اسٹیشنز پر صبح سویرے ہی گہماگہمی نظر آ رہی ہے، خواتین، بزرگ اور نوجوان حقِ رائے دہی استعمال کرنے پہنچ رہے ہیں۔

بعض مقامات پر ووٹر لسٹوں میں نام نہ ہونے پر ووٹرز پریشان نظر آئے۔