ذوالحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی کا اجلاس بدھ کو ہوگا

June 27, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس 29جون کو محکمہ موسمیات میٹ کمپلیکس مین یونیورسٹی روڈ گلستان جوہرکراچی میں کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد کی زیر قیادت ہوگا، اجلاس میں مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان اور زونل رؤیت ہلال کمیٹی کراچی کے ممبران،وزارت مذہبی امور، محکمہ سپارکو،محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے تعلق رکھنے والے نمائندگان بھی شریک ہوں گے، پورے ملک میں زونل کمیٹیو ں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈکوارٹرز اسلام آباد،لاہور،کوئٹہ،پشاورمیں منعقد کیے جائیں گے جس میں ذوالحج کے چاند کی رؤیت کا فیصلہ کیا جائے گا ۔