آئی ایم ایف سے خفیہ معاہدوں نے عوام کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیل دیا، ندیم قریشی

June 27, 2022

کراچی (اسٹاف رپوٹر) پاکستان عام آدمی موومنٹ کے مرکزی رہنماء ندیم قریشی نے وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ عوام کے سامنے لایا جائے،سابقہ اور موجودہ دور میں آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے خفیہ معاہدوں نے عوام کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔