پیپلز پارٹی الیکشن جیتنے کیلئے ہر حربہ استعمال کررہی ہے، ارشد وہرہ

June 27, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک سر زمین پارٹی کے وائس چیئرمین ارشد وہرا نے کہا ہے کہ پی ایس پی جیکب آباد سے بلدیاتی امیدوار ظہیر احمد جھکرانی کو سندھ پولیس کے ایس ایچ او محمد شریف مہر کی جانب سے مبینہ ہراساں کرنے کی کوشش قابل مزمت ہے، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سندھ کے بلدیاتی انتخابات پولیس، انتظامیہ اور صوبائی الیکشن کمیشن کے گٹھ جوڑ سے جیتنے کیلئے ہر حربہ استعمال کررہی ہے۔