بلدیاتی انتخابات، ووٹنگ پرامن، سیکورٹی صورتحال کنٹرول میں رہی، آئی جی سندھ

June 27, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آ ئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہےکہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے سیکیورٹی صورتحال کنٹرول میں رہی صوبے بھر میں ووٹنگ کا عمل پرامن طور پر جاری رہا، پولیس کی 48 ہزار سے زائد کی نفری کو سیکیورٹی پر تعینات کیا گیا ، چند مقامات پر جھگڑے ہوئے وہاں صورتحال کنٹرول میں ہے، امن و امان کی صورتحال خراب کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا، علاوہ ازیں آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ چرم قربانی کے حوالے سے ضابطہ اخلاق پرعمل درآمد اور سیکیورٹی کے جملہ اقدامات کو غیرجانبدار بنانے کےضمن میں تمام اسٹیک ہولڈرز کواعتماد میں لیتے ہوئے رینج/ زونز/ اضلاع کے لحاظ سے عیدالاضحیٰ سال2022کنٹی جینسی پلان ترجیحی بنیادوں پر تیارکرکے ارسال کیاجائے تاکہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کویقینی بنایا جاسکے،انہوں نے کہا کہ تمام رجسٹرڈفلاحی و سماجی اداروں، تنظیموں، مدارس وغیرہ ودیگر اسٹیک ہولڈرز کوحکومت سندھ کی جانب سے جاری ضابطہ اخلاق کے مندرجات، شرائط کا پابندبنانےکے ساتھ چرم قربانی کواکٹھا کرنے اور منتقلی کے حوالے سے جاری تحریری اجازت ناموں اور دیگرضروری دستاویزات کی چھان بین کے عمل کو کنٹی جینسی پلان کا حصہ بنایا جائے،آئی جی سندھ نے کہا کہ عیدالاضحٰی سیکیورٹی پلان کے تحت سینٹرل پولیس آفس میں قائم مرکزی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے وقتاّ فوقتاّ جاری احکامات پرعمل درآمد کےلیے ہرسطح پراقدامات کئے جائیں۔