شرعی عدالت کا سود کے خلاف فیصلہ تاریخ ساز ہے‘ جمعیت اہل حدیث

June 27, 2022

کوئٹہ ( پ ر) مرکزی جمعیت اہل حدیث بلوچستان کے نائب امیر مولانا عصمت اللہ سالم نے کہا ہےکہ وفاقی شرعی عدالت نے سود کے خلاف تاریخی فیصلہ دیا جوقابل تحسین ہے مگرفیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنا افسوسناک ہے حکومت کویاد دہانی کراتے ہیں کہ پاکستان اسلام کے نام پر اسلام حاصل کیاگیا ہے اسلام میں سود کو اللّٰہ تعالیٰ اور رسول ﷺ کے ساتھ جنگ قرار دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی شرعی و دینی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوےسودی نظام ختم کرکے ملک کو حقیقی اسلامی مملکت بنانے کی ابتدا کرے۔