کوئٹہ تفتان قومی شاہراہ پر کار سے ہیروئن برآمد ، ملزم گرفتار

June 27, 2022

کوئٹہ (اے پی پی) درینگڑھ لیویز انتظامیہ نے کارروائی کے دوران کوئٹہ تفتان قومی شاہراہ پر کار سے ہیروئن برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ۔ حکام کے مطابق لیویز اہلکاروں نےدوران چیکنگ کوئٹہ تفتان قومی شاہراہ پر ایک مشکوک کار کو روک کرتلاشی لی ، دوران تلاشی کار کے خفیہ خانوں سے ہیروئن برآمد ہوئی جس پر لیویز نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات اور کار قبضے میں لیکر ایک شخص کو گرفتار کرلیا ۔ ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ۔