پشاور، کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت

June 27, 2022

پشاور ( وقائع نگار )صوبائی دارلحکومت پشاور میں ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان نے کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت کی ہے ڈپٹی کمشنر نے پشاور کی حدود میں گاڑیوں میںکالے شیشوں کے استعمال پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کی کر رکھی ہے ور اس ضمن میں ٹریفک پولیس، پولیس اورمتعلقہ محکموں کو کارروائی کی ہدایت کی ہے ڈپٹی کمشنر آفس پشاور نے کسی کو بھی کالے شیشوں کے استعمال کا اجازت نامہ جاری نہیں کیا۔انھوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائے اور اگر کارروائی کے دوران گاڑی کا مالک ڈپٹی کمشنر پشاور کے دفتر کا اجازت نامہ پیش کرے تو اس کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے کیوں کہ ڈپٹی کمشنر آفس پشاور نے کسی کو بھی اجازت نامہ جاری نہیں کیا۔ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان نے اس حوالے سے صوبائی دارلحکومت پشاور میں تمام گاڑی مالکان پر واضح کیا کہ کسی کو بھی ڈپٹی کمشنر پشاور کے دفتر سے کالے شیشوں کو اجازت نامہ جاری نہیں کیا گیا اور اگر کسی کے پاس بھی ڈپٹی کمشنر پشاور کے دفتر کا جعلی اجازت نامہ پایا گیا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔