صوبے کے حقوق کے تحفظ، تیز تر ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے،وزیر جنگلات

June 27, 2022

پشاور ( جنگ نیوز )خیبرپختونخوا کے وزیر جنگلات ماحولیات اور جنگلی حیات سید محمد اشتیاق ارمڑ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت قائد عمران خان کے ویژن کی تکمیل کے لئے کوشاں ہے ،صوبے کے حقوق کے تحفظ، تیز تر ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دستیاب قومی وسائل اور ترقیاتی فنڈز قوم کی امانت ہیں اور ان کا استعمال صرف اور صرف صوبے و عوام کی ترقی پر ہی ہونا چاہئیے زراعت و جنگلات کے شعبوں میں آگے بڑھنے کے امکانات ہیں اسی وجہ سے ان شعبوں کی ترقی صوبائی حکومت کی ترجیحات میں ہے تاکہ بے روزگاری اور مہنگائی جیسے مسائل پر قابو پایا جا سکے اگر گزشتہ ادوار میں بھی عوام کی ترقی و خوشحالی اور ملک کو درپیش مسائل کے لئے حقیقی معنوں میں عملی اقدام اٹھائے جاتے تو آج عوام بے روزگاری، مہنگائی اور دیگر سماجی و معاشرتی مسائل و مشکلات سے دوچار نہ ہوتے۔