مولوی جی ہسپتال کے چلڈرن ایمرجنسی وارڈ کا اے سی خراب ٗمعصوم بچے بلبلا اٹھے

June 27, 2022

پشاور ( جنگ نیوز )مولوی امیر شاہ میموریل المعروف مولوی جی ہسپتال کے چلڈرن ایمرجنسی وارڈ کا ایئر کنڈیشن خراب ہو نے کی وجہ سے قہ اور دست میں مبتلا معصوم بچے بلبلا اٹھے جبکہ دو ایمرجنسی چلڈرن وارڈز ہونے کے باوجود ایک کو بند رکھا گیا ہے جس کی وجہ سے ایک بیڈ پر 5 سے زائد بچوں کو رکھ کر ڈراپ لگائے جارہے ہیں ادھر بچوں کے ساتھ آئے لواحقین نے ایئر کنڈیشن بندش پر شدید احتجاج کیا ہے اور ایم ایس مولوی جی ہسپتال اور وزیر صحت تیمور سلیم خان جھگڑا سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر وارڈ کا چالو اور بند وارڈ کو فعال کرنے کے احکامات صادر کرے انہوں نے کہا کہ وارڈز کے ساتھ موجود ڈاکٹر ون اور نرسوں کے کمروں میں اے سی سسٹم چالو ہے اور چلڈرن ایمرجنسی وارڈ میں لائے جانے والے بچوں کا حبس اور گرمی میں علاج معالجہ کیا جارہا ہے۔