میپکو : ڈیٹاکوڈر کے عہدے پر ترقی کے نتائج جاری

June 27, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو شعبہ امتحانات نے ڈیٹا انٹری آپریٹر سے ڈیٹاکوڈر کے عہدے پر ترقی کے محکمانہ پروموشن امتحان کے نتائج جاری کردئیے ہیں،میپکو کمپیوٹر سنٹر رحیم یار خان کی ڈیٹا انٹری آپریٹرثوبیہ ستار نے اول پوزیشن حاصل کی، کمپیوٹر سنٹر ملتان کے ڈیٹا انٹری آپریٹر حافظ محمد سجاد طاہر نے دوسری اور محمد عباس کریم نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ دیگر کامیاب ہونے والے ڈیٹا انٹری آپریٹرز میں مبشر قیوم، رحمنٰ علی صابر، محسن رفیق صدیقی،محمد زاہد نظام، محمد ابوبکر صدیقی، حبیب اللہ،محمد رضا عزیز، ادلاح بتول، فوزیہ بی بی، محمد طارق سلیم، محمد عدنان ارشد، رانا غضنفر علی، ثقلین عباس اور محمد علی شامل ہیں۔