عمران حکومت ہٹانے میں امریکی سازش تھی یا نہیں ؟ عوامی رائے تقسیم

June 27, 2022

کراچی (نیوز ڈیسک) 61؍ فیصد پاکستانی سابق وزیر اعظم عمران خان کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے وزارت عظمیٰ کے منصب سے نکالنے پر ناراض ہیں لیکن 39فیصد خوش ہیں ۔ پی ٹی آئی کے 25مئی کے لانگ مارچ کوبھی 41فیصد کامیاب سمجھتے ہیں ، البتہ 31فیصد نہ اسے کامیاب نہ ناکام کہتے ہیں جبکہ 28فیصدلانگ مارچ کو بالکل ناکام قرار دیتے ہیں ۔عمران خان کو منصب سے ہٹانے کے پیچھے امریکی سازش تھی یا نہیں ۔؟اس پر حالانکےعوامی رائے تقسیم ہے۔لیکن اب بھی 48فیصد پاکستانی عمران خان کو ہٹانے کی وجہ مہنگائی کو قراردیتے ہیں جبکہ 46 فیصد امریکی سازش کہتے ہیں ۔ اس بات کا انکشاف گیلپ پاکستان کے سروے میں ہوا ۔ جس میں ملک بھر سے 12سو سے زائد افراد نے حصہ لیا۔ یہ سروے 30مئی سے 13جون 2022کے درمیان کیا گیا ۔ سروے میں دیکھا گیا کے61فیصد پاکستانی سابق وزیر اعظم عمران خان کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے وزارتِ عظمیٰ کے منصب سے نکالنے پر ناراض ہیں ۔ البتہ 39فیصد خوش ہیں ۔ عمران خان کو منصب سے ہٹانے کی وجہ بڑھتی ہوئی مہنگائی تھی یا امریکی سازش؟ ۔اس پر حالانکے عوامی رائے تقسیم ہے۔لیکن اب بھی 48فیصد پاکستانی عمران خان کو ہٹانے کی وجہ مہنگائی کو قراردیتے ہیں جبکہ 46فیصد امریکی سازش کہتے ہیں ۔ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کوبھی41فیصد پاکستانی کامیاب سمجھتے ہیں ، البتہ31فیصد نہ اسے کامیاب نہ ناکام کہتے ہیں جبکہ 28فیصد اسے مکمل ناکام قرار دیتے ہیں ۔