سندھ میں جانبدارانہ بلدیاتی الیکشن کو مسترد کرتے ہیں، جلال محمود شاہ

June 27, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیئرمین سندھ یونائیٹڈ پارٹی و کنوینر سندھ ایکشن کمیٹی سید جلال محمو د شاہ نے سندھ کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں بدنظمی، ہنگامہ آرائی، بے ضابطگیوں، خون ریزی، مخالف امیدواروں اور ووٹرز کو ہر اساں، اغوا اور پرتشدد واقعات پر تشویش کا اظہار اور اس کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سندھ میں پہلے مرحلے میں ہونے والے جانبدارانہ بلدیاتی الیکشن کو مسترد کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر غیر جانبدار آر و اور ڈی آر اوز تعنیات کر کے فوج کی نگرانی میں دوبارہ الیکشن کرائیں جائیں۔ کراچی سے جاری بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں بدترین بلدیاتی الیکشن کرائے گئے ہیں۔ سندھ میں آر اوز، ڈی آر اوز اور پریذائیڈنگ افسران اور پولیس کے ذریعے انتخابات کویر غمال بنا کر پیپلز پارٹی کو چرایا ہوا مینڈیٹ دیا گیا۔سندھ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات مائیکرومینیجڈہیں (Micro Managed) ہیں۔الیکشن کمیشن نے غیر شفاف الیکشن کروا کر عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا ہے۔سید جلال محمود شاہ نے کہا کہ ہم نے الیکشن کمیشن کوخط کے ذریعے پہلے ہی اپنے خدشات سے آگاہ کیا تھاکہ پیپلز پارٹی امن امان خراب کر کے دھاندلی کرنا چاہتی ہے اور سندھ میں تعنیات کئے گئے آر اوز ڈی آر اوز تعصب پسند اور حکمران جماعت کیساتھ ہمدردی رکھتے ہیں اور ہم اسی خدشات کو لے کر ہائی کورٹ بھی گئے تھے لیکن ہمارے خدشات کو سنجیدہ نہیں لیا گیا۔