اے این پی کا سوات کے انتخابی نتائج چیلنج کرنے کا اعلان

June 27, 2022

پشاور(نمائندہ جنگ)عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا نے پی کے 7سوات ضمنی انتخاب کے نتائج کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولنگ ایجنٹس کیساتھ موجود فارم 45 اور سرکاری نتائج یکسر مختلف ہیں،2018ء کی طرح پشاور میں موجود مہربان نے اس الیکشن کو بھی مینیج کیا،سرکاری مشینری کے استعمال اور راتوں رات فنڈز کے اجراء پر الیکشن کمیشن کیوں خاموش رہا؟۔ اس سلسلے میں اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ خان نواب کاکا اور انکے خاندان کیساتھ پورا سوات کھڑا ہے اور کھڑا رہے گا، انجنیئرڈ الیکشن کے عادی آج بھی وہی پرانے حربے استعمال کررہے ہیں،صوبے میں حکومت کے باوجود انکے پاس عوام کو دکھانے کیلئے کچھ نہیں ،کارکردگی نہیں اسلئے اس انتخاب میں بھی دھاندلی کی گئی، انہوں نے اعلان کیا کہ عوامی نیشنل پارٹی مشاورت کے بعد نتائج کو چیلنج کریگی۔