کولمبیا: بُل فائٹنگ کے دوران تماشائیوں سے بھرا اسٹینڈ گرگیا

June 27, 2022

جنوبی امریکی ملک کولمبیا میں بُل فائٹنگ کے مقابلے میں شائقین کا ایک بڑا اسٹینڈ گر گیا، جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہو گئے۔

یہ واقع وسطی کولمبیا کے قصبے ایل ایسپنل میں پیش آیا جہاں بُل فائٹنگ کے دوران تماشائیوں سے بھرا لکڑی کا اسٹینڈ زمین پر آگرا

اطلاعات کے مطابق واقعے میں 4 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ سیکڑوں افراد زخمی ہیں۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے جبکہ مریضوں کی کافی تعداد ہونے کی وجہ سے اسپتالوں میں جگہ بھی موجود نہیں ہے۔

حکام نے حادثے کا سبب جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہے۔